پشاور(جنگ نیوز) دیر بالاکی تحصیل لرجم گاؤں گندیگار سے تعلق رکھنے والے سکالر اسرار الدین نے نیشنل آف ایکسیلنس ان جیالوجی یونیورسٹی پشاور سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی کی زیر نگرانی مکمل کیا جبکہ سوات یونیورسٹی کے ڈاکٹر ذہین اللّٰہ اور پشاور یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد ساجد بیرونی ممتحن تھے۔پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ پاکستانی جامعات اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔