• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، محکمہ خوارک اور زراعت کے 145 ملازمین کے تبادلے

پشاور ( وقائع نگار ) خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا سلسلہ جاری ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی واضح ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی سٹیشن میں 2 سال سے زائد خدمات انجام دینے والے افسران اور ملازمین کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ خوراک نے گزشتہ روز مزید 62 فوڈ گرین انسپکٹرز اور 21 فوڈ گرین سپروائز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے اسی طرح محکمہ زراعت میں کسی بھی سٹیشن میں دو سال سے زائد خدمات انجام دینے والے افسران اور ملازمین کے تبادلوں کاسلسلہ جاری ہے  محکمہ زراعت ایکسٹینشن میں گریڈ 17 اور 18 کے 32 سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ اور زرعی آفیسر اور لائیوسٹاک ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل ایسٹینشن میں بھی گریڈ 11،14 اور 16 کے 130 اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر جونیئر کلرک اور سینئر کلرک کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
پشاور سے مزید