• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقلی کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ملازمین رل گئے

پشاور (وقائع نگار) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مستقلی کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث 109 ملازمین سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں، جن میں 90خواتین اور 19مرد شامل ہیں۔ یہ تمام ملازمین کے پی ویمن اسکل اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈوہلپمنٹ پروگرام اور ریڈی میڈ گارمنٹس کے تحت کام کر رہے تھے، لیکن تین سال سے اپنے حق کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ملازمین کے مطابق 12 دسمبر 2024 کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیکرٹری انڈسٹریز اور سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ (SIDB) کے منیجنگ ڈائریکٹر کو حکم دیا تھا کہ وہ ان ملازمین کی مستقلی کے لیے کیس پیش کریں تاہم 50 دن گزر جانے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس کے باعث 109ملازمین بے روزگاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ترجمان طاہر شاہ اور احتجاجی ملازمین نے کہا کہ SIDB کے 36دیگر ملازمین پہلے ہی 2019میں مستقل ہو چکے ہیں لیکن انہیں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو جلد سڑکوں پر نکلنے اور شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔متاثرہ خواتین کی نمائندہ تسلیم نے کہا کہ متاثرہ خواتین ملازمت سے نکالے جانے کے بعد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
پشاور سے مزید