• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ طلباء میں اسناداور میڈل تقسیم

پشاور ( جنگ نیوز ) دار ارقم سکول یونیورسٹی کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد ہوا جس کے مہمانان خصوصی پروفیسر اشتیاق روزی اورایسوسی ایٹ پروفیسر خورشید علی تھے۔ پرنسپل ثناء اللہ نے طلباءکو گلدستے پیش کئے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ طلباءنے مختلف پروگرام پیش کئے ۔ تقریب میں طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں مہمانان خصوصی نے بچوں میں اسناد اور میڈل تقسیم کئے۔
پشاور سے مزید