• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات واپس لیے جائیں، بیرسٹر راجہ جواد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وکلا رہنماء بیرسٹر راجہ جواد نے سردار اختر جان مینگل سمیت 18 سو افراد کے خلاف مقدمات فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ، سیاسی کارکنوں کو دیوار سے لگانا لمحہ فکریہ ہے ، وکلاء اور سیاسی رہنمائوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے ، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے ، صوبے میں باشعور طبقے کی آواز بند کی جارہی ہے ، سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں بی این پی کے رہنمائوں ساجد ترین ایڈووکیٹ اور آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمات لمحہ فکریہ ہیںجبکہ اس سے قبل سردار اختر جان مینگل سمیت 18 سو افراد کے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں ،قانون دانوں کوہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کرنا نیک شگون نہیں بلکہ حکومت کی بوکھلاہٹ ہے حکومت پرامن احتجاج سے خوفزدہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،ملک کے آئین و قانون کے تحت پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے حکومت جوابدہ ہے لیکن سب کچھ ٹھیک کا رٹ لگاکر حقائق پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔ بلوچستان کی صورتحال کو سنجیدگی سے لیا اور مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے نہ کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لگائی جائیں یہ کسی صورت درست اقدام نہیں ہے۔انہوںے مطالبہ کیا کہ وکلا برادری اور سیاسی رہنماوں پر درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید