• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری اسکیموں کے 3 ارب روپے ایم پی اے چاغی کو دے دئیے گئے‘ عارف محمدحسنی

کوئٹہ(این این آئی)پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی نے صوبائی حکومت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی میں ہونے کے باوجود بھی میری2023-24ءکی اسکیموں کے3ارب روپے موجودہ ایم پی اے چاغی کودے دئیے گئے ہیں جس کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے اس بارے جلد صدرآصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے بات کرئونگا انہوںنے بیان میں کہاکہ ماضی میں مخالفین نے بھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیاجو پیپلزپارٹی حکومت ہمارے ساتھ کررہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید