• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: رمضان المبارک کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کو ئٹہ میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے، آئے روز راہزن شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز چھین کر باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔ پولیس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ ماہ رمضان کے دس روز کے دوران درجنوں شہری موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم ہو چکے ہیں جب شہری تھانے جاتے ہیں تو پولیس رپورٹ درج کرنے کے بجائے حدود کا بہانہ بنا کر شریوں کو تھانے سے چلتا کر دیتے ہیں عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی کوئٹہ نے بڑے دعوے کئے تھے کہ کسی بھی علاقے میں موٹرسائیکل یا موبائل فونز چھیننے کا واقعہ ہو گا تو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی مگر اس پر بھی کوئی عملدارآمد نہیں ہو سکا جبکہ نااہل اور نہ تجر بہ کار ایس ایچ او کو تعینات کر دیا گیا انہوں نے پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے کے بجائے مختلف سڑکوں ، چوراہوں اور مقامات پر ناکے لگاکر معصوم شہریوں اور نوجوانوں کی موٹر سائیکل پکڑ کر عیدی وصول کرنے میں مصروف ہے ،انہوںنے آئی جی پولیس سے اپیل کی ہے کہ شہر میں بڑتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرے۔
کوئٹہ سے مزید