• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں منگل کو موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ کوئٹہ ، چا غی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، چمن، موسیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت13،گوادر15،قلات10،تربت21،سبی17اور نوکنڈی میں 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آج بدھ کوکو ئٹہ ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، چمن، موسیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ سے مزید