• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں اقلیتی خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان میں اقلیتی خواتین کی ترقی اور ان کے لیے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ڈبلیو ڈی ڈی) اور محکمہ اقلیتی امور کے مابین ایک باہمی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں یہ معاہدہ مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار، سینیٹر دنیش کمار ایم پی اے روی کمار اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں طے پایا۔ ایم او یو پر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکرٹری سائرہ عطاء اور محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے سیکرٹری سعید احمد عمرانی نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد اقلیتی خواتین کے لیے معاشی و اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا کرنا، انہیں ہنر مند بنانا اور سرکاری ملازمتوں میں ان کے لیے معاونت فراہم کرنا ہےاس موقع پر مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں اقلیتی خواتین کو ہنر سکھائی جائےگی تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور اپنے خاندان کی کفالت میں موثر کردار ادا کر سکیں پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار نے کہا کہ اقلیتی برادری کی خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس معاہدے کے ذریعے ان کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔سینیٹر دنیش کمار نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق اور ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور یہ معاہدہ ان ہی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ 
کوئٹہ سے مزید