کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ پر پیپلز پارٹی کے میر علی مدد جتک کی کامیابی کے خلاف جمعیت کے میر محمد عثمان پرکانی کی جانب سے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔ٹریبونل نے سماعت کے دوران پیش نہ ہونے والے فریقین کے خلاف یکطرفہ کاروائی کی بعد ازاں سماعت ملتوی کردی گئی۔