اسلام آباد (جنگ نیوز) منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد آج دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب کرلیے گئے۔جے آئی ٹی نے سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، میاں اسلم اقبال ودیگر کو طلب کیا ہے،ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان کو طلب کیا ہے، جب کہ میاں اسلم اقبال، محمد حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ ملک بھی شامل تفتیش ہوں گے۔