• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، عالمی یوم نیند اور عالمی یوم خواتین کی تقاریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں عالمی یوم نیند اور عالمی یوم خواتین کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں خواتین کو درپیش مسائل اور مکمل نیند کے صحت پر فوائد کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس تقریب میں ماہرین، فیکلٹی ممبران اور پالیسی سازوں نے شرکت کی اور ان مسائل پر بات چیت کی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی خواندگی کی شرح 51 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ مردوں کی شرح 72 فیصد ہے، جو خواتین کے لیے تعلیم تک مساوی رسائی کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی بھی محدود ہے، جہاں صرف 20 فیصد نشستیں خواتین کے پاس ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید