اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) حکومت پاکستان، ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن نمبر 0514-IR-II/2025 کے تحت 18اسسٹنٹ کمشنرز (آئی آر ایس/بی ایس -17/پروبیشن) کی پروبیشن مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، جن افسران کی پروبیشن مدت ختم کی گئی ہے، ان میں مسٹر صدام حسین، مسٹر محمد زرار ارشاد، مسٹر ابرار اختر جوئیہ اور مسٹر زوہیب علی شامل ہیں، جن کی پروبیشن مدت 19اکتوبر کو ختم ہوئی۔ اسی طرح محمد اسامہ عباسی، مسٹر شہروز مختار اور مسٹر سعود اے حسن کی پروبیشن مدت 14نومبر 2023 کو مکمل ہوئی۔