• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹمپرڈ گاڑی فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہری کو ٹمپرڈ گاڑی فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سیتل ماڑی پولیس کو عامر بشیر نے بتایا کہ ملزم منظور حسین سے کوسٹر لی جس کی فرانزک لیبارٹری سے رپورٹ موصول ہوئی کہ کوسٹر کا چیسز نمبر ٹمپرڈ ہے اور کسٹم کے قبضہ میں ہے ملزم سے رقم کا تقاضہ کیا گیاتو جو نہ دے سکا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ پولیس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے اور کمرے میں بند کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔صدر جلالپور پولیس کو محمد شوکت نے بتایا کہ ملزمان ساجد اور اللہ یار نے میری بیٹی پر تشدد کرکے کمرے میں بند کردیا  ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔رمضان نگہبان پیکج میں شہریوں کی رقوم سے کٹوتی کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شاہ شمس پولیس کو ریاض احمد نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان تنویر اور سلامت علی نے رمضان نگہبان پیکج پر شہریوں سے زبردستی کٹوتی کرتے ہوئے پائے گئے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 6 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔  دوران ناکہ بندی چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرکے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید