ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلح ملزمان ٹاور میں گھس گئے سکیورٹی کانسٹیبل کو رسیوں سے باندھ کر فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔سٹی شجاع آباد پولیس کو ریلوے پھاٹک شجاع آباد سے محمد حامد نے اطلاع دی کہ نجی موبائل کمپنی کے ٹاور میں چار مسلح نامعلوم ملزمان گھس آئے جہنوں دو بیٹریاں چوری کی، سکیورٹی کانسٹیبل شرفان کو رسیوں سے باندھ کر پرس اور موبائل چھین کر فرار ہونے لگے تو ٹاور کا سکیورٹی سپروائزر آگیا مسلح ملزمان نے سیدھی فائرنگ گاڑی پر کی اور کارمیں سوار ہوکر فرار ہوگئے ۔