ملتان(سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی آج ورلڈ کڈنی ڈے منایا گیا ، اس دن کی مناسبت سے چلڈرن ہسپتال ملتان میں تقریب ہوئی ، جس کی صدارت ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے کی ، تقریب میں پروفیسر سہیل ارشد، ڈاکٹر ہاشم، ڈاکٹر رابعہ، ڈاکٹر معاذ سمیت دیگر ڈاکٹر اور نرسز نے شرکت کی۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مریضوں میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔