• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر ڈیپارٹمنٹ کم از کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنائے، ن لیگ لیبر ونگ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ ملتان ڈویژن کے سینیئر نائب صدر فرحان احمد انصاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مزدوروں کو ہر حالت میں 37ہزار اجرت دینے کی ہدایات جاری کی ہیں ، اس پر عمل در آمد کرانا لیبر ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے جہاں بھی مزدور فیکٹریوں، کارخانوں میں کام کررہے ہیں انہیں 37ہزار ماہانہ اجرت کی فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے اور اس حوالہ سے فیکٹریوں کارخانہ مالکان کو پابند کیا جانا چاہیے۔
ملتان سے مزید