• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین پاپ گلوکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کوریا کے معروف گلوکار وہیسنگ 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

معروف کے پاپ گلوکار اور سانگ رائٹر چو وہیسنگ پیر کی شام اپنے سیؤل میں واقع اپارٹمنٹ میں بے ہوش حالت میں پائے گئے اور بعد میں اسپتال لے جانے پر ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق وہیسنگ کو شام 6 بج کر 29 منٹ پر بے ہوش پایا گیا، ایمرجنسی ریسپانڈرز نے موقع پر پہنچ کر انہیں کارڈیک اریسٹ کا شکار پایا اور بعد ازاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے، تاہم موقع پر کسی بھی غیر فطری سرگرمی یا سازش کے آثار نہیں ملے، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے۔

گلوکار کی ایجنسی نے بیان میں کہا ہے کہ وہیسنگ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کا انتقال فیملی، دوستوں اور انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے۔

وہیسنگ کی موت کے اس المناک واقعے نے کورین اور بین الاقوامی موسیقی کی دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

 ان کے مداح اور ساتھی فنکار ان کے بے مثال گانے اور یادگار پرفارمنس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وہیسنگ نے 2002ء میں اپنے پہلے آر این بی البم لائک آ مووی کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی طاقتور آواز اور جذباتی پرفارمنس سے شہرت حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید