• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوتِ افطار میں بدسلوکی پر تھلاپتی وجے کیخلاف شکایت درج

تھلاپتی وجے — اسکرین گریب
تھلاپتی وجے — اسکرین گریب

حال ہی میں مسلمانوں کے لیے دعوتِ افطار کا اہتمام کرنے والے جنوبی بھارت کے سُپر اسٹار اداکار تھلاپتی وجے کے خلاف مبینہ طور پر پولیس شکایت درج کرائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاست کی خاطر فلم انڈسٹری کو خیر باد کہنے والے معروف تامل اداکار تھلاپتی وجے کے افطار کا اہتمام کرنے پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تامل ناڈو سنت جماعت نے اداکار و سیاست دان کے خلاف چنئی پولیس کمشنر کو شکایت درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تھلاپتی وجے کی سیاسی جماعت تامیلاگا ویٹری کازگام کی جانب سے افطار ڈنر میں مسلمانوں کی توہین کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس افطار میں شرابیوں اور بدمعاشوں نے شرکت کی جن کا روزے یا افطار سے کوئی تعلق نہیں تھا، جس سے مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے۔

درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ افطار کا اہتمام بھی مناسب طریقے سے نہیں کیا گیا، غیر ملکی گارڈز لوگوں کے ساتھ جانورں کی طرح سلوک کر رہے تھے، جس پر افسوس ہوا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید