بالی ووڈ اسٹار عامر خان اور رنبیر کپور میں جنگ چھڑنے والی ہے جس سے متعلق عالیہ بھٹ نے مداحوں کو دلچسپ اشارہ دے کر تشویش میں مبتلا کر دیا۔
فلمی دنیا میں ایک نیا تماشہ جنم لینے والا ہے، معروف اداکار عامر خان (AK) اور رنبیر کپور (RK) کی پہلی بار مشترکہ پیشکش کی خبر مداحوں میں ہلچل مچا رہی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو بتایا ہے کہ دونوں اداکار کسی بڑے پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کریں گے، جس کی ڈائریکشن نتیش تیواڑی کریں گے۔
ویڈیو میں عالیہ بھٹ ایک پوسٹر تھامے دکھائی دیں جس پر AK اور RK کی تصاویر شامل تھیں۔
انہوں نے مداحوں سے کہا کہ یہ ایک بہترین مقابلہ ہو گا، میرے دو پسندیدہ اداکار ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے، بہت بہت دلچسپ چیز آنے والی ہے، مزید تفصیلات کے لیے کل تک کا انتظار کریں۔
اس پیغام سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عامر اور رنبیر ناصرف ایک ساتھ کام کریں گے بلکہ ممکنہ طور پر ایک دوسرے کے خلاف بھی نظر آئیں گے۔
اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ تعاون فلمی پراجیکٹ ہے یا اشتہاری مہم، مداحوں میں اس سے متعلق کافی دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔
مداحوں نے اس ویڈیو پر بھرپور ردعمل دیا ہے، کچھ مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، رنبیر خوش قسمت ہیں کہ ان کی بیوی ان کی سب سے بڑی چیئر لیڈر ہیں، اب مزید انتظار نہیں ہو رہا۔