معروف رقاصہ اور فلمی دنیا کی خوبصورت شخصیت نورا فتحی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاراؤں نے میری جگہ لینے کے لیے پی آر ایجنسی کرائے پر لی۔
نورا فتحی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ کچھ اداکاراؤں نے میرے نام کو استعمال کر کے مجھے انڈسٹری میں کنارے پر دھکیلنے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان اداکاراؤں نے اپنی پی آر ایجنسیز کو ہائر کر کے اپنے کام کا موازنہ میرے ساتھ کرنے کا مطالبہ کیا، جس سے یہ اشارہ ملتا تھا کہ میرا دور ختم ہونے والا ہے۔
بی بی سی ایشین نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے نورا فتحی نے کہا کہ اداکار اپنی پی آر ایجنسیز کو پیسے دے کر کہتے تھے کہ میری تصویر کے ساتھ ان کی تصویر لگا دو اور کیپشن میں لکھ دو، نورا ختم۔
انہوں نے سازش کرنے والی اداکاراؤں کو مخاطب کر کے کہا کہ ایسا مت کریں یہ سب بے معنی ہے، اپنی لائن میں رہیں اور عزت سے پیش آئیں۔
نورا فتحی نے اپنی حالیہ انجری پر ہونے والے تنقیدی تبصروں پر بھی بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں ٹخنے کی انجری کے باعث گھر میں بیٹھی تھی اور میں نے پڑھا کہ نورا ختم تو سوچا کہ جب تک میرا ٹخنا ٹھیک نہ ہو جائے، میں انہیں بتادوں گی کہ وہ غلط ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ میں مکمل طور پر صحت یاب نہیں تھی، پھر بھی میں نے اپنے آپ کو ثابت کیا۔
نورا فتحی نے اعتراف کیا کہ فلم انڈسٹری میں سب ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں لگا رہتے ہیں۔
ایک اور تکلیف دہ واقعے کے بارے میں نورا نے بتایا کہ ایک ایجنسی نے ایک کردار کے لیے آڈیشن دینے کا کہا، مگر درحقیقت اس ایجنسی نے خفیہ طور پر کسی اور اداکارہ کو اسی کردار کے لیے فکس کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ مہینوں تک مجھے بیٹھا رہنے پر مجبور کیا گیا، یہ جانتے ہوئے کہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ نورا فتحی کو ان کے دلکش رقص اور نمایاں فلمی پرفارمنسز کے لیے سراہا جاتا ہے، انہوں نے کئی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔