• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ کی گود بھرائی، عثمان مختار نےتصاویر شیئر کر دیں

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

نامور اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور سنیماٹوگرافر عثمان مختار نے اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکار عثمان مختار اور ان کی اہلیہ زنیرا کی خوبصورت تصاویر ان کے مداحوں و صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جا رہی ہیں۔

تصاویر میں اس جوڑی کے عقب میں حسین سجاوٹ نظر آ رہی ہے جو کہ اس خوبصورت جوڑی کو مزید حسین بنا رہی ہے۔


عثمان مختار نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ یہ ان کی اہلیہ زنیرا کی گود بھرائی کی رسم کی تصاویر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اداکار عثمان مختار اور ان کی اہلیہ نے اپنے ہاں شادی کے 3 سال بعد پہلی اولاد کو خوش آمدید کہا ہے۔

عثمان مختار نے اس خوش خبری کا اعلان انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

پوسٹ میں اداکار نے بیٹی اور اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللّٰہ بے حد خوشی، شکر گزاری اور مسرت کے ساتھ ہم اپنی بیٹی ’سیرا انعام مختار‘ کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔

عثمان مختار نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ان کی بیٹی سیرا کا نام ایک پشتو لفظ ہے جس کا مطلب ’سایہ یا چھاؤں‘ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید