• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ سعود نے سرفراز احمد کی انگلش پر سوال اٹھانیوالے شخص کی کلاس لے لی

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے  چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کی انگلش پر سوال اُٹھانے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سرفراز احمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں شو کے دوران کالر نے سرفراز احمد کی انگلش پر سوال اُٹھایا۔

کالر نے کہا کہ میں نے سرفراز احمد کے کئی انٹرویوز سنے ہیں اور میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ جب انہیں انگریزی میں بات کرنی ہوتی ہے تو وہ گھبرا جاتے ہیں تو کیا انہیں انگریزی میں بات کرنا کرکٹ کھیلنے سے زیادہ مشکل لگتا ہے؟

رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان جویریہ سعود کو کالر کا یہ سوال بالکل پسند نہیں آیا۔

اُنہوں نے کالر کی بات کاٹتے ہوئے کہ میں نے کبھی اسپین، چین، ترکیہ، اٹلی اور چاپان جیسے ممالک کے لوگوں کو انگریزی نہ بولنے پر دوسروں کو شرمندہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا بلکہ ان کے سامنے کوئی انگریزی میں بات کرتا ہے تو ان کو غصہ آتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ سب اپنی زبان پر فخر کرتے ہیں اور اس طرح انگریزی میں بات کرنے کو برتری یا فضیلت کی علامت نہیں سمجھتے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری قومی زبان اردو ہے تو پہلے تو ہمیں اردو سیکھنی چاہیے کیونکہ ہم تو اردو بھی صحیح نہیں بولتے، ہمیں اردو بولنے پر فخر ہونا چاہیے۔

جویریہ سعود نے کہا کہ ہمارا مسئلہ ہی یہی ہے کہ ہم اپنی چیزیں چھوڑ کر دوسروں کی چیزوں کے پیچھ بھاگ رہے ہیں تو وہ محاورا ہمارے لیے بالکل صحیح ہے کہ کوّا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ ان فضولیات میں پڑنے کے بجائے ان کا کام دیکھیں اور اپنے ہیروز کا احترام کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید