• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشنا شاہ کاسمیٹک سرجری سے کیوں ڈرتی ہیں؟

اداکارہ اشنا شاہ — فوٹو اسکرین گریب
اداکارہ اشنا شاہ — فوٹو اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے۔

اشنا شاہ نے نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں آئی مہمان اداکارہ صرحا اصغر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے انسومنیا ہے جس کی وجہ سے میری آنکھوں کے گرد حلقے پڑے ہوئے ہیں تو مجھے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ فلرز لگوانے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے پہلی بار جب فلرز لگوائے ان سے میرا چہرہ بہتر ہو گیا اور وہ فلرز دو تین مہینے تک رہے لیکن اس کے بعد میں ایک سیلون گئی وہاں موجود بیوٹیشن نے مجھ سے کہا کہ فلرز تو میں بھی لگا دیتی ہوں تو میں نے اس سے فلرز لگوا لیے اور اس کے بعد میری آنکھیں بہت بری طرح سوج گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ آنکھیں سوجنے کے بعد مجھے فلرز نکلوانے پڑے اور میری آنکھوں کے گرد اب نشانات پڑ گئے ہیں جو کبھی دوبارہ ٹھیک نہیں ہوں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس خوفناک تجربے کے بعد میں کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈرتی ہوں اور میں کبھی کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری  نہیں کرواؤں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید