• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ٹپو نے سونو سے شادی کرلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مشہور سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب منگل کے روز شو کے پروڈیوسرز نے ایک پرومو جاری کیا، جس میں ٹپو اور سونو کی شادی کا انکشاف کیا گیا۔

پرومو میں دونوں کرداروں کو شادی کے روایتی لباس میں دکھایا گیا، جہاں ٹپو نے اعلان کیا: ’ہماری شادی ہوگئی، ہمیں آشیرواد دیجیے۔‘

چمپکللال اور جیٹھالال نے سونو کو اپنی بہو کے طور پر قبول کر لیا، وہیں بِھڑے نے ٹپو سے کہہ دیا، ’تم میرے داماد کبھی نہیں بن سکتے!‘

پرومو سامنے آتے ہی شو کے مداحوں نے حیرت اور تجسس کا اظہار کیا۔ کچھ کا کہنا تھا کہ یہ محض بِھڑے کا خواب ہو سکتا ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ گوکلدھام سوسائٹی کے ’ایکمے و سیکریٹری‘ بِھڑے اس شادی کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

ایک مداح نے لکھا، ’یہ خواب کچھ زیادہ ہی لمبا نہیں چل رہا؟‘ جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’بھڑے ماسٹر، اب خواب سے جاگنے کا وقت آ گیا ہے۔ اٹھ جاؤ!‘

یہ شو 16 سالوں سے نشر ہو رہا ہے۔ پچھلے سال پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ "TMKOC یونیورس" بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید