یقیناً آپ ہمارے بتائے ہوئے خاص الخاص پکوانوں سے اپنے سحری اور افطاری کے دسترخوان کا اہتمام بخوبی کر رہے ہوں گے۔
اب سحری کے لیے روایتی پراٹھوں کے بجائے مزے دار تندوری پراٹھے کی ترکیب آزمائیں۔
آٹا 1 کپ، میدہ 1 کپ، خمیر 1 چائے کا چمچ، نمک حسبِ ضرورت، گھی، مکھن حسبِ ضرورت۔
آٹا، میدہ، خمیر اور نمک مکس کر کے پانی سے گوندھ کر 20 منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔
پیڑہ بنا کر روٹی بیل لیں، تیل لگا کر روٹی کو رول کر لیں۔
اب جلیبی کی طرح پیڑہ بنائیں، دوبارہ روٹی بیل کر اوون میں 200 ڈگری پر رکھیں اور 10 منٹ تک پکائیں۔
ایک حصہ پک جائے تو دوسرا حصہ پکا لیں، مزے دار تندوری پراٹھا تیار ہے۔