• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش تیمور ایک بیٹی کے بعد مزید بیٹیوں کے خواہشمند


پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار  دانش تیمور نے مزید بیٹیوں کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

دانش تیمور اپنی شاندار اداکاری اور ورسٹائل کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ان دنوں وہ ڈرامہ من مست ملنگ میں شاندار پرفارمنس دینے پر مداحوں سے خوب داد سمیٹ رہے ہیں۔ 

اس کے ساتھ ساتھ وہ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کر رہے ہیں، جہاں وہ نہایت سنجیدگی اور خوبصورتی سے پروگرام کو چلا رہے ہیں۔

حال ہی میں دانش تیمور نے اپنے والد بننے کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید بیٹیوں کی خواہش بھی ظاہر کی۔

دانش تیمور نے اپنے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حورین پیدا ہوئی اور میں پہلی بار باپ بنا تو میں اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا تھا، وہ ایک ناقابلِ بیان لمحہ تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں بے حد خوش اور جذباتی تھا، وہ اتنی چھوٹی، پیاری اور خوبصورت تھی کہ میں نے دل میں خواہش کی کہ میرے پاس مزید بیٹیاں ہوں۔ اب بھی میری یہی دعا ہے کہ یا اللہ مجھے اور بیٹیوں سے نوازنا۔ 

دانش تیمور کے اس خوبصورت بیان نے مداحوں کے دل جیت لیے، ان کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر ان کی محبت بھرے جذبات کو سراہ رہے ہیں اور بیٹیوں  سے متعلق ان کی مثبت سوچ کی تعریف کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید