• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارتک خاندان کی خواہش پر سری لیلہ کے ساتھ ڈیٹنگ کررہا ہے، مالا تیواری

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی والدہ مالا تیواری نے اداکارہ سری لیلہ کے ساتھ بیٹے کی ڈیٹنگ کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالا تیواری نے کہا کہ کارتک خاندان کی خواہش پر سری لیلہ کے ساتھ ڈیٹنگ کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ سری لیلہ نےکارتک آریان کی بہن کریتیکا تیواری کے میڈیکل کیرئیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جس میں خاندان کے لوگ بھی موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کارتک آریان اور سری لیلہ نے گھر کی پارٹی میں خوشگوار وقت گزارا، اس موقع پر اداکارہ کو پشپا 2 کے گانے کسک پر رقص کرتے دیکھا گیا، ان لمحات کو کارتک سمیت پارٹی میں موجود تمام افراد نے اپنے فون کیمروں میں ریکارڈ کیا۔

کارتک آریان کی والدہ نے حال ہی میں آئیفا ایوارڈز 2025ء میں بیٹے کے ہمراہ شرکت کی ،اس موقع کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ اپنے خاندان کی بہو سے متعلق توقعات کا اظہار کررہی ہیں، جس میں انہوں نے کہا کہ خاندان کی خواہش ہے کہ بیٹے کی بیوی ڈاکٹر ہو۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مالا تیواری نے اس موقع پر کارتک اور سری لیلہ کی ڈیٹنگ کی خبر کی تصدیق کی، جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ بھی ڈاکٹر ی کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

اس معاملے پر کارتک آریان اور سری لیلہ نے کوئی بیان نہیں دیا لیکن مالا تیواری کے بیان نے قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کارتک آریان اور سری لیلہ جلد ہی انوراگ باسو کی ایک فلم میں بطور جوڑی نظر آئیں گے، جو ان کی پہلی مشترکہ فلم ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید