ریاض (شاہدنعیم)مصری انسٹی ٹیوٹ آف فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان اور مصر سمیت30سے زائد ممالک میں شوال کا چاند 29مارچ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
مصر میں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف فلکیات اینڈ جیو فزکس نے سنہ 1446 ہجری کے لیے شوال کا چاند نظر آنے کی متوقع تفصیلات اور سال 2025ء کے لیے عید الفطر کی پیش گوئی کی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ نے مصر اور 30 سے زائد عرب، اسلامی اور دیگر ممالک میں شوال کا چاند نظر آنے کا دورانیہ بھی ظاہر کیا۔