• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ کوٹری اور تریموں بیراج میں پانی کا اخراج صفر، صورتحال سنگین

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چشمہ بیراج کے ذخیرہ آب سے اخراج صفر ہو گیا، جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف 4,700کیوسک رہ گئی ہے اور اخراج مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح، کوٹری اور تریموں بیراج میں بھی پانی کا اخراج صفر ہو چکا ہے، جس کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی۔ یہ اہم باتیں بدھ کو ملک بھر میں دریاؤں کے بہاؤ اور آبی ذخائر کی تازہ ترین واپڈا کی جاری کردہ صورتحال میں بتائی گئی ہیں۔ 12 مارچ 2025کے واپڈا کے اعلامیے کے مطابق، دریائے سندھ، جہلم، چناب اور کابل سمیت مختلف دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 20,800کیوسک اور اخراج 20,000کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جناح بیراج پر آمد 27,300کیوسک اور اخراج 22,800 کیوسک رہا۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 25,300کیوسک جبکہ اخراج 21,700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 35,100 کیوسک اور اخراج 26,900کیوسک رہا، جبکہ گڈو بیراج میں 28,300کیوسک پانی آیا اور 23,300 کیوسک خارج کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید