• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں گردوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

بلوچستان انسٹیٹوٹ آف نیفرلوجی یورولوجی کوئٹہ(فائل فوٹو)
بلوچستان انسٹیٹوٹ آف نیفرلوجی یورولوجی کوئٹہ(فائل فوٹو)

بلوچستان میں گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔

صوبے میں سہولتوں کے فقدان باعث مریضوں کے علاج میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ کوئٹہ میں قائم صوبے کا واحد ادارہ بھی مالی مشکلات کا شکار ہے۔ادارے میں گردوں کی پیوندکاری کا عمل بھی رکا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آج گردوں کے امراض سے بچاؤ سے متعلق آگہی کا عالمی دن بھی ہے۔

اس حوالے سے ایک مریض نے بتایا کہ ڈاکٹر یہی کہتے تھے کہ بھائی آپ کے کڈنی میں اسٹون تھے، بہت علاج کیا ناممکن تھا۔  یہاں پر ماشاءاللّٰہ علاج ہو رہا بہت صحیح ہوا ہے اور مجھے یقین ہے میں ٹھیک ہو جاؤں گا۔

گردوں کے امراض کی گھمبیر ہوتی صورتحال اپنی جگہ، دوسری جانب ان کے علاج کے لیے سہولتوں  کا فقدان اورحکومتی عدم توجہی پریشان کن ہے۔

کوئٹہ میں گردوں کےعلاج کےلئے قائم واحد ادارے کو فنڈز کی کمی کے باعث مشکلات پیش  آرہی ہیں، پیوند کاری کا سلسلہ بھی ایک عرصے سے رکا ہوا ہے۔

صحت سے مزید