واشنگٹن (اےا یف پی) امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی شراب اور نشہ آور مشروبات پر بھاری ٹیرف عائد کرنےکی دھمکی کو انہوں نے یہاں کہا کہ یورپی یونین ممالک میں تیار ہونے والی شیمپیئن اور دیگر اقسام کی شراب پر 200 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جاسکتا ہے۔
یہ اقدام یورپی ممالک کی جانب سے امریکا میں تیار وہسکی پر عائد بھاری محصول عائد کئے جانے کے جواب میں کیاجارہا ہے۔
ٹرمپ نے امریکا کی صدارت دوبارہ سنبھالنے کے بعد سے امریکا کے حریف اور حلیف ممالک کے ساتھ بکس تجارتی جنگ شروع کررکھی ہے۔ جس میں تجارتی اوردیگر پالیسی ایشوز پر ٹیرف کو دباؤ کےلیے آلۂ کار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے یورپی یونین ممالک نے امریکی مصنوعات پر28 ارب ڈالرز مالیت کے محصولات عائد کئے ہیں۔