ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے رمضان المبارک کی خوشیوں کو پھیکا کر دیا، چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
رمضان کے دوران چینی کی اوسط قیمت 14 روپے 22 پیسے فی کلو تک بڑھ گئی ہے، وفاقی ادارۂ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ادارۂ شماریات کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 90 پیسے فی کلو ہو گئی جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 180روپے فی کلو ہے۔
جنوری 2025ء سے اب تک چینی اوسط 33 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ساڑھے 3 ماہ میں چینی اوسط 40 روپے 05 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
دستاویز کے مطابق 2025ء کے آغاز پر ملک میں چینی کی اوسط قیمت 138 روپے 64 پیسے فی کلو تھی۔
سرکاری ڈیٹا بتاتا ہے کہ ملک میں ساڑھے 3 ماہ پہلے چینی کی اوسط قیمت 131 روپے 85 پیسے فی کلو تھی جبکہ ایک سال قبل 145 روپے فی کلو تھی۔
حکومت نے جون سے اکتوبر 2024ء کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔