• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیئر بھارتی اداکار اور کشور کمار کے بھانجے دیب مکھرجی چل بسے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی فلمساز ایان مکھر جی کے والد اور سینئر اداکار دیب مکھرجی جمعہ کو 83 برس کی عمر میں چل بسے۔ 

ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں، جس میں ان کے خاندان کے ارکان بشمول اداکارہ کاجول، اجے دیوگن، رانی مکھرجی اور ادتیتا چوپڑا نے شرکت کی۔ 

1941ء میں کانپور میں پیدا ہونے والے دیب مکھرجی کا تعلق ایک معروف فلمی گھرانے سے تھا، انکی والدہ ستی دیوی، اداکار اشوک کمار، انوپ کمار اور کشور کمار کی سگی بہن تھیں۔

دیب مکھرجی کے بھائی جوئے مکھرجی 1960ء کے عشرے کے صف اول کے ہیرو اور دوسرے بھائی شومو مکھر فلمساز تھے۔ جنکی اہلیہ تنوجا تھیں۔ کاجول اور رانی مکھرجی انکی بھتیجی ہیں جبہ ہدایتکار و اداکار اشوتوش گواریکر ان کے داماد ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید