• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کمیٹی خضدار میں من پسند لوگ بھرتی کیے گئے، بشیر احمد، تنویر احمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)خضدار کے رہائشیوں بشیر احمد، تنویر احمد، نذیر احمد اور سلیمان حیدر نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی خضدار میں 7 بھرتی ہونے والے ملازمین کو نکال کر من پسند لوگوں کے آرڈر جاری کئے گئے اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ 2 فروری 2023ء کو میونسپل کارپوریشن خضدار کی جانب سے خالی اسامیوں مقامی اخبارات میں مشتہر ہوئیں، 23 فروری 2023 کو محکما نہ کمیٹی نے انٹرویو لیے جس کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے 8 مارچ 2023ء کو 25 کلاس فور کی ان اسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی اور 9 مارچ 2023ء کو بھرتی کے آرڈرز جاری کئے گئے جس کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، تعیناتی کے بعد ہم اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دے رہے تھے کہ ایک امیدوار نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ان بھرتیوں کے خلاف درخواست دائر کی، عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم دیا، محکمہ اینٹی کرپشن نے تمام بھرتیاں میرٹ پر ہونے کی تصدیق کی، تاہم چیف افسر نے ملازمین کو دفتر بلاکر کہا کہ ہائیکورٹ میں کیس ہونے کی وجہ سے تنخواہیں روک دی گئی ہیں جبکہ ہمارا موقف تھا کہ کیس واپس لیا گیا ہے تو مذکورہ افسر نے کہا کہ آپ لوگ نوکری سے فاغ ہیں، اس کے بعد ایک دوسری بھرتیوں کی لسٹ بناکر 7 ملازمین کو نکال کر من پسند لوگوں کے نام شامل کئے گئے جس کی ہم مذمت کرتے اور اس نا انصافی کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید