• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء درابن کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ درابن واقعہ میں شہید تحصیل نانا صاحب اور تحصیل کاریزات کے چار شہداء کو سرکاری شہید کا درجہ اور ان کے لواحقین کو لیویز میں ملازمت دی جائے جبکہ حکومت فوری طور پر شہداء کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات سے ہر شہری پریشان ہے، حکومت دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اور اس کی مذمت کرتی ہے اور ہر فورم پر اپنے عوام کیساتھ کھڑی ہے۔
کوئٹہ سے مزید