اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے ایک اور ون ٹرم ایل این جی کارگو کو بین الاقوامی مارکیٹ کی جانب موڑ دیا ہے، جو اپریل 2025 میں پاکستان پہنچنا تھا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد قومی گیس ٹرانسمیشن سسٹم کو بچانا ہے، جو اس وقت 4.9 سے 5 بی سی ایف کے درمیان لائن پیک پریشر کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان کی درخواست پر، قطر پہلے ہی 5 ایل این جی کارگو کی ترسیل کو 2026 تک مؤخر کر چکا ہے، جو 2025 میں 15 سالہ معاہدے کی لچکدار شق کے تحت پہنچنے تھے۔ تاہم قطر نے مزید 5 ایل این جی کارگو کی ترسیل کو 2026 تک مؤخر کرنے کی پاکستان کی درخواست کو قبول نہیں کیا۔