• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کے حکم پر اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نے مختلف افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کی منظوری دے دی ۔وقار احمد چوہان ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی تعینات، عبدالحفیظ صدیقی کو ڈی جی نیب سکھر کا اضافی چارج , اس حوالے سے نوٹیفکیشن نمبر 2(125)/HQ/2023/PM-I جاری کر دیا گیاجس کے مطابق فرمان اللہ جو اس وقت ڈائریکٹر جنرل (BS-21) نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں کو ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا، پشاور تعینات کر دیا گیا ۔ وہ 18 مارچ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وقار احمد چوہان جو اس وقت ڈائریکٹر جنرل (BS-21) نیب خیبر پختونخوا، پشاور کے عہدے پر فائز ہیں کو ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 19 مارچ 2025 کو نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ عبدالحفیظ صدیقی، جو ڈائریکٹر (BS-20) نیب سکھر کے طور پر کام کر رہے ہیں کو ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کا اضافی چارج دیا گیا ۔محمد عمران بٹ جو اس وقت ڈائریکٹر (BS-20) نیب ہیڈکوارٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیںکو ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر ڈویژن، نیب ہیڈکوارٹر (اضافی ذمہ داری) تفویض کی گئی ہے اور وہ 17 مارچ کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اہم خبریں سے مزید