• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا اور متعلقہ ادارے کا اجلاس، میڈیا ضابطہ اخلاق پر سخت اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور ایک اہم ادارے کے درمیان ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے چینلز کیخلاف کارروائی کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا اجلاس میں پیمرا کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ وزارت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے اور میڈیا سے متعلقہ معاملات کو مزید مؤثر انداز میں حل کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں میڈیا کی نگرانی اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے گئے۔ پیمرا اور متعلقہ ادارے نے اس امر پر اتفاق کیا کہ میڈیا کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے سے بچنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید