• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کم عمر بچیوں کی آن لائن پورنو گرافی میں ملوث گرفتار ملزم سے ایف آئی اے کی تفتیش جاری

کراچی( ثاقب صغیر )امریکی کم عمر بچیوں کی آن لائن پورنو گرافی میں ملوث گرفتار ملزم آغا سرور عباس سے ایف آئی اے کی تفتیش جاری ہے۔ ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزم سے 32 سے 35 آئی ڈیز کا پتا چلا ہے جن کے ذریعے سے وہ کم عمر بچیوں سے رابطہ کرتا تھا ۔ملزم بچیوں کی تصاویر اور ویڈیوز ڈارک ویب پر ڈالنے اور بچیوں کے گھر والوں کو بھیجنے کی دھمکیاں دے کر انھیں بلیک میل کرتا تھا۔ملزم غیر شادی شدہ ہے۔اس کی پوری فیملی امریکہ میں مقیم ہے تاہم اسے کچھ عرصہ قبل امریکہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔ملزم کا دعویٰ ہے کہ غیر قانونی رہائشی رکھنے پر اسے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ملزم اپنے نانا کے گھر والوں کے ساتھ رہ رہا تھا اور ڈی پورٹ ہونے کے بعد سے اس نے اس جرم کا ارتکاب کیا۔حکام نے بتایا کہ ملزم کی دھمکیوں سے تنگ آ کر ایک متاثرہ بچی نے امریکہ میں حکام کو آگاہ کیا جنہوں نے تفتیش کی تو پتا چلایا کہ بچی کو پاکستان کے شہر کراچی سے بلیک میل اور حراساں کیا جا رہا ہے۔امریکی حکام نے کراچی میں قونصلیٹ کو اس کی شکایت کی جس کے بعد قونصلیٹ کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید