• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان کے موقف پر غیرملکی خاتون صحافی کی بیزاری اور سرفراز بگٹی کی ناراضی

اسلام آباد (فاروق اقدس) وزیراعلیٰ بلوچستان کے موقف پر غیر ملکی خاتون صحافی کی بیزاری پر سرفراز بگٹی کی ناراضی۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس میں راولپنڈی اسلام آباد میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد کے علاوہ غیر ملکی نامہ نگار بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک موقع پر اس وقت صورتحال قدرے ناخوشگوار ہوگئی جب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صوبے میں دہشتگردی کے واقعات کے اسباب عوامل اور محرکات بیان کررہے تھے تو پاکستان میں غیر ملکی ٹی وی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نامہ نگار جو ان سے مطمئن نظر نہیں آرہی تھی انہوں نے اپنے عدم اطمینان حیرت اور تعجب کے اظہار کیلئے اپنے سر پر ہاتھ رکھا لیا خاتون صحافی کا یہ انداز سرفراز بگٹی نے بھی دیکھا اور قدرے برہمی سے کہا کہ آپ کو کیا پریشانی ہے اگر آپ میرے موقف سے مطمئن نہیں تو آپ سوال کریں میں آپ کے ہر سوال کا جواب دونگا۔ اس موقع پر بعض دیگر صحافی بھی ا نامہ نگار کے حق میں بولنا شروع ہوگئے تاہم اس سے پہلے کہ صورتحال مزید خراب ہوتی وزیراعلیٰ بلوچستان نے سفید پرچم لہراتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو میری بات بری لگی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں اس طرح صورتحال نارمل ہوگئی۔

اہم خبریں سے مزید