• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمغان کے 64 لیپ ٹاپ ایف آئی اے کے حوالے

کراچی(ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے گھر سے پولیس ریڈ کے دوران قبضے میں لیے گئے لیپ ٹاپ دے دئیے گئے ہیں۔ایف آئی اے نے بتایا کہ اے وی سی سی کی جانب سے 64 لیپ ٹاپ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے حوالے کر دئیے گئے ہیں جبکہ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے بھی ارمغان کے گھر سے 18 لیپ ٹاپ، 2 ڈیجٹیل ڈیوائسز،کمپیوٹر ٹاور اوردیگر ڈیوائسز قبضے میں لی تھیں،مجموعی طور پر82 لیپ ٹاپس ہیں جن کا فرانزک کروایا جا رہا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں کال سینٹر سے غیر قانونی رقم کی منتقلی کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے کچھ شواہد بھی ملے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کال سینٹر کے حوالے سے ملنے والے مزید شواہد پر سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید