• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سولر روف پینل صارفین کیلئے نیا سیٹلمنٹ میکانزم

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ای سی سی کی جانب سے منظور شدہ نئی پالیسی کے مطابق نئے سولر روف پینل صارفین کے لیے نئے سیٹلمنٹ میکانزم کے تحت درآمد شدہ اور برآمد شدہ یونٹس کو بلنگ کے مقاصد کے لیے الگ الگ سمجھا جائے گا۔ برآمد شدہ یونٹس کو منظور شدہ بائی بیک ریٹ 10 روپے فی یونٹ پر خریدا جائے گا، جبکہ درآمد شدہ یونٹس کو ماہانہ بلنگ سائیکل کے دوران قابل اطلاق پیک/آف پیک ریٹ پر بغیر کسی ٹیکس اور سرچارج کے بل کیا جائے گا۔ کسی بھی ماہانہ بلنگ سائیکل کے لیے، اگر نیٹ میٹرنگ صارف کے برآمد کردہ یونٹس کے بل کی کل رقم تقسیم کار کمپنی سے درآمد کردہ یونٹس کے بل کی کل رقم سے زیادہ ہو جائے تو خالص رقم کو آئندہ بلنگ سائیکل(سائیکلز) میں صارف کے کھاتے میں جمع کر دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید