• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں شادی ہال کے باہر کیبن پر کھڑے افراد سے لوٹ مارکرنے والے 2 ڈکیت پولیس سے مقابلے کے دوران مارے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک این سرینا موبائل مال کے قریب دربار میرج لان کے ساتھ واقع کیبن پر خریداری کرنے والے شہریوں سے موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان اسلحے کے زورپر موبائل فونز ،نقدی ودیگر سامان لوٹ کر فرارہورہے تھے کہ گشت پر مامور اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ملزمان نے فرارہونے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ،جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان شدید زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچے سے قبل ہی دم توڑگئے،ہلاک ڈکیتوں کے قبضے سے 2 پستول، 5 عدد چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔پولیس نے ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیں۔
اہم خبریں سے مزید