• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوتﷺ پر یقین نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ختم نبوتﷺ پر یقین نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا، ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی کی دل آزاری کئے بغیر اسلاموفوبیا کیخلاف مہم میں حصہ لے، ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے کے احترام کو یقینی بنانا ہوگا، سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے بچوں پر والدین کڑی نظر رکھیں، وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاجس ہستی کی وجہ سے ہماری پہچان ہے وہ رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہستی ہے ، آج 15 مارچ کو عالمی یوم تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں اقوام متحدہ نے عالمی اسلاموفوبیا ڈے منانے کا اعلان کررکھا ہے ، رسول اکرم ؐ کے احترام کا اعتراف سب مذاہب کرتے ہیں، کسی بھی شکل میں نبی اکرمؐ کی توہین کی سزا موت ہے۔
اہم خبریں سے مزید