• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کی دھمکیاں، فلسطین کے حامی طلبہ کو کولمبیا یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

فلسطین کے حامی طلبہ کا کیمپس کے ہیملٹن ہال پر قبضہ— تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فلسطین کے حامی طلبہ کا کیمپس کے ہیملٹن ہال پر قبضہ— تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ٹرمپ انتظامیہ کی دھمکیوں کے بعد فلسطین کے حامی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا، کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کی حمایت کرنے والے چند طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال فلسطینیوں کی حامیت میں کولمبیا یونیورسٹی کے چند طلبہ نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، ان مظاہروں کے دوران طلبہ نے کیمپس کے ہیملٹن ہال پر قبضہ کر لیا تھا۔

اب ٹرمپ انتظامیہ کی دھمکیوں کے بعد کولمبیا یونیورسٹی نے اسرائیل مخالفین ان طلبہ کو جامعہ سے خارج کر دیا ہے جبکہ متعدد فارغ التحصیل طلبہ کی ڈگریاں منسوخ کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو گرفتار جبکہ حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق 7 مارچ کو کولمبیا یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالرز کی وفاقی گرانٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔

یونیورسٹی ان 60 اداروں میں سے ایک ہے جسے امریکی حکام کی جانب سے اس ہفتے ایک خط میں مزید کٹوتیوں کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید