• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو بھی گرفتار کرلیا۔

حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی محکمہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کو ڈیپورٹ کیا جائے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کو ایک شعبہ کا کنٹرول چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مظاہرین کے ترجمان محمود خلیل کو بھی گرفتار کرچکی ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید