• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی کراچی میں شہری کی ٹارگٹ کلنگ ، مقدمہ کیلئے سابق جج اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ پراسیکیوشن نے ہائی پروفائل کیس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی کراچی میں شہری کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق مقدمہ کے لئے سابق جج راشد مصطفی سولنگی کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کردیا۔ راشد مصطفیٰ سولنگی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت مذکورہ مقدمہ میں سرکارکی طرف سے پیروی کریں گے۔ استغاثہ کے مطابق مقدمے میں تین را ایجنٹس شیراز، طلعت اور صبغت اللہ گرفتار ہیں، ملزمان کو شہری شاہد غنی کے قتل کے لئے ٹارگٹ بیرون ملک ہینڈلرز نے دیا تھا، را ایجنٹس کو دہشتگردی کے لئے فنڈز بھی بیرون ملک ہینڈلرز نے فراہم کئے، بیرون ملک را ایجنٹ کے کوڈ نام باس اور عہدہ فرسٹ کمانڈ ہے، دوسری را ایجنٹ کا کوڈ نام نانا پت سرینہ اور عہدہ سیکنڈ کمانڈ ہے، ملزمان کے خلاف بارودی مواد، غیر قانونی اسلحہ اور دہشتگردی کے لیے فنڈنگ کے مقدمات بھی درج ہیں۔