اسلام آباد (ناصرچشتی) حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنےکا فیصلہ کیاہےجس سے بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کاامکان ہے، سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی جس کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فراہم کی گئی، فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی فروری کیلئے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی ، فروری میں پانی سے 27.12،مقامی کوئلے سے 15.02فیصد ، درآمدی کوئلے سے 1.56فیصد، گیس سے 10.32 فیصد ، درآمدی ایل این جی سے 14.11فیصد ،جوہری ایندھن سے26.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی،نیپرا 26 مارچ کو درخواست پر سماعت کریگی۔