کوئٹہ (این این آئی )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی بیان میں کوئٹہ پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پرتنقید کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ پولیس اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بجائے شہریوں کے لئے اذیت کا باعث بن گئے ہیں بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کینٹ تھانے کے اہلکار بمعہ تھانیدار پورا دن ہزارہ قبرستان کے ڈیم جانے والے راستےپر ناکہ لگاکر معصوم بچوں ‘گھومنے اور واک کیلئے جانے والے اہل علاقہ کے لوگوں کو شدید تکالیف کا نشانہ بناتے ہیں اہل کار اپنی عیدی حاصل کرنے کیلئے کاغذات والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بلاوجہ بندکرنے کی دھمکی دیکر رقوم وصول کررہے ہیں جبکہ علاقے میں منشیات کا استعمال اور خرید و فروخت معمول اورشہر بھرمیں رہزنی اورموٹرسائیکلیں چھیننے کےواقعات رونماہورہے ہیں بیان میں پولیس کے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیاہے۔